ترک سرمایہ کاروں پر اعتماد ہے: سعودی وزیر

سعودی وزیر نے کہا کہ وہ دورہ ترکیہ  سے کافی مطمئن ہیں ،ہم ترک سرمایہ کاروں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ترکیہ ان مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گا

2030389
ترک سرمایہ کاروں پر اعتماد ہے: سعودی وزیر

 سعودی عرب  کے وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الحیرف  نے ترک سرمایہ کاروں پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

 حریف نے انقرہ میں منعقدہ ترک۔سعودی گول میز کانفرنس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں  دورہ ترکیہ کے بارے میں غور کیا ۔

 سعودی وزیر نے کہا کہ وہ دورہ ترکیہ  سے کافی مطمئن ہیں،دو طرفہ  اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پیش رفتیں کی جا رہی ہیں،  ہم نے ترک سرمایہ کاروں کو سعودی عرب کی صنعتی و معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے  مواقعوں سے شناسائی اور ان کی اہمیت  اجاگر کی گئی ہے،ہم ترک سرمایہ کاروں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ترکیہ ان مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرے گا۔

 حریف نے بتایا کہ وہ اپنے دورے کا اختتام استنبول کے بعد کریں گے،دو طرفہ تعاون کے لیے خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،صنعتی و معدنیاتی  شعبوں میں تعاون کے فروغ کےلیے کوششیں کی جائیں گی ۔

 

 



متعللقہ خبریں