ترکیہ نے سال کے پہلے 7 ماہ میں 196 ممالک کو ٹیکسٹائل برآمدات کیں

سال کے پہلے 7 مہینوں میں ٹیکسٹائل سیکٹر نے 196 ممالک کے ہاتھ برآمدات کیں اور 5 ارب 50 کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار ڈالر زرِ مبادلہ کمایا ہے: ترکیہ برآمد کنندگان یونین

2026869
ترکیہ نے سال کے پہلے 7 ماہ میں 196 ممالک کو ٹیکسٹائل برآمدات کیں

ترکیہ کے ٹیکسٹائل کی تیار اور خام مصنوعات کے سیکٹر نے سال کے پہلے 7 مہینوں میں 196 ممالک کے ہاتھ برآمدات کی ہیں۔

ترکیہ برآمد کنندگان یونین TIMکے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ دورانیے میں سیکٹر کے نمائندوں نے 5 ارب 50 کروڑ 9 لاکھ 32 ہزار ڈالر زرِمبادلہ کمایا ہے ۔ اس زرِ مبادلہ میں 38،1 فیصد حصّہ یعنی 2 ارب 9 کروڑ81 لاکھ61 ہزار ڈالر  یورپ  کو کی گئی برآمدات سے حاصل کیا گیا ہے۔

یورپ کے بعد 99 کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ مشرقی بلاک  دوسرے اور 65 کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ افریقی ممالک تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔

ممالک کے حوالے سے ٹیکسٹائل کی سب سے زیادہ برآمدات 46 کروڑ 95 لاکھ 98 ہزار ڈالر کے ساتھ اٹلی کو کی گئی ہیں۔

اٹلی کے بعد 36 کروڑ 79 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ بیلا روس دوسرے، 26 کروڑ 20 لاکھ 47 ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ امریکہ تیسرے اور 23 کروڑ 99 لاکھ 5ہزار ڈالر کی برآمدات کے ساتھ اسپین چوتھے نمبر پر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں