لبنان میں پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا،بجلی کا بحران شدید ہونے کا خظرہ

بنان کے ادارہ برائے بجلی نے اس حوالے سے بتایا کہ  دیر العمار اور الزہران پاور اسٹیشن کو چلانے کےلیے دس ملین ڈالر کی ضرورت ہے مگر مرکزی بینک نے رقوم منتقل نہیں کی جس پر  پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا ہے

2025767
لبنان میں پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا،بجلی کا بحران شدید ہونے کا خظرہ

 لبنان  میں  بجلی کے پاور اسٹیشن نے مرکزی بینک کی جانب سے ایندھن کی خریداری کے لیے  بجٹ مختص نہ کرنے پرکام بند کر دیا ۔

 لبنان کے ادارہ برائے بجلی نے اس حوالے سے بتایا کہ  دیر العمار اور الزہران پاور اسٹیشن کو چلانے کےلیے دس ملین ڈالر کی ضرورت ہے مگر مرکزی بینک نے رقوم منتقل نہیں کی جس پر  پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا ہے ۔

 واضح رہے کہ  لبنان کے مرکزی بینک نے سال 2019  میں اقتصادی  بحران  اور  غیر ملکی کرنسیوں کے ذخائرکم ہونے کی وجہ سے  ایندھن کی فراہمی پر سرکاری مدد روکنے سے متعدد پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا تھا۔

ملک میں  دونوں پاور اسٹیشنز یومیہ چار گھنٹے کی بجلی پیدا کرتے تھے جبکہ عوام  باقی ماندہ اوقات  میں بجلی کا حصول جنریٹرز سے حاصل کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں