نیدرلینڈ کی معیشت کساد بازاری کا شکار

نیدرلینڈ کے شماریاتی ادارے (سی بی ایس) نے 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شرح نمو کے حوالے سے اہم اعداد و شمار جاری کیے ہیں

2025413
نیدرلینڈ کی معیشت  کساد بازاری کا شکار

نیدلینڈ سال کی پہلی سہ ماہی کے بعد، ڈچ معیشت دوسری سہ ماہی میں سکڑ گئی اور کساد بازاری میں داخل  ہوگئی ہے۔

نیدرلینڈ کے شماریاتی ادارے (سی بی ایس) نے 2023 کی دوسری سہ ماہی کے لیے شرح نمو کے حوالے سے اہم اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، ڈچ معیشت، جو پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں 0.4 فیصد سکڑ گئی تھی، دوسری سہ ماہی میں 0.3 فیصد سکڑ گئی۔

اس طرح، نیدرلینڈ، جو یورپ کی اہم ترین معیشتوں میں سے ہے، ایک کساد بازاری کا شکار ہوچکا ہے۔

نیدرلینڈز کی مجموعی مقامی  پیداوار میں 2023 کی دوسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

صارفین کے اخراجات اور برآمدات میں کمی کی وجہ سے، نیدرلینڈز کووڈ-19 کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار کساد بازاری  کا  سامنا کرنا پڑہا ہے۔

ملک میں خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں تیزی سے اضافہ ہوا اور معاشی سرگرمیاں سست پڑ ی ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں