امریکہ نے یوکرین کے لیے دو کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد کا اعلان کر دیا

امریکی  امور خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا کہ نیا وعدہ یوکرین کو پینٹاگون کے اسلحہ خانے سے اضافی ہتھیار مہیا کرنے کے لیے بحال کردہ اختیارات کے تحت متعدد پیکیجز میں سے پہلا ہوگا

2024677
امریکہ نے یوکرین کے لیے دو کروڑ ڈالر کی دفاعی امداد کا اعلان کر دیا

امریکہ نے یوکرین کے لیے 20 کروڑ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

 خبر کےمطابق ،یہ یوکرین کے لیے اعلان کردہ 6.2 ارب ڈالر کے فنڈز میں سے اسلحہ کی پہلی قسط ہے ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ  گزشتہ روز کے دفاعی پیکج پر پہلے سے منظور شدہ صدارتی دفاعی انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد کیا جائے گا، جس میں فضائی دفاعی ہتھیار، توپ خانے کا گولہ بارود اور بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے اضافی آلات شامل ہوں گے۔

وزیرخارجہ نے روس کے حملے کے پیش نظر امریکہ کی جانب سے یوکرین کی جب تک ضرورت ہو حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی  امور خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا کہ نیا وعدہ یوکرین کو پینٹاگون کے اسلحہ خانے سے اضافی ہتھیار مہیا کرنے کے لیے بحال کردہ اختیارات کے تحت متعدد پیکیجز میں سے پہلا ہوگا۔

واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے 24 فروری 2022 کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک 43 ارب ڈالر سے زیادہ کی دفاعی امداد کا وعدہ کیا ہے



متعللقہ خبریں