رواں سال ترکیہ سے سعودی عرب کو برآمدات میں 630 فیصد کی شرح سے اضافہ

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بہتری کی جانب گامزن ہیں

2022366
رواں سال ترکیہ سے سعودی عرب کو برآمدات میں 630 فیصد کی شرح سے اضافہ

جنوری سے جولائی کے عرصے میں ترکیہ سے سعودی عرب کو برآمدات 1.2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کے گزشتہ ماہ سعودی عرب کے دورے کے دائرہ کار میں، ترکیہ اور سعودی عرب کے وفود کے درمیان مفاہمت کی 5 نئی یادداشتوں پر دستخط  ہوئے تھے۔

ترکیہ کی سعودی عرب کو برآمدات سال کے 7 مہینوں میں 630 فیصد کی شرح سے  بڑھ کر 1 ارب 256 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اس طرح سعودی عرب ترکیہ کی  سب سے زیادہ برآمدات کردہ  25 واں ملک بن گیا ہے۔

یہ ملک علاوہ ازیں  ترکیہ  کی قیمت کے لحاظ سے سب سے زیادہ  برآمدات کردہ دوسرے ملک کا درجہ حاصل کر گیا ہے۔

سعودی عرب کو سب سے  زیادہ  شعبہ قالین سازی  نے برآمدات سر انجام دی ہیں۔

قالین کی صنعت نے گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے 7 ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات میں 168 ملین4 لاکھ  36ہزار ڈالر کا ریکارڈ  اضافہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں