ماہ مئی میں ٹرکش کارگو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر

ٹرکش  کارگو، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں پانچویں نمبر پر تھا، مئی 2023 میں  امریکہ، یورپ اور مشرق بعید کے بڑے  بڑے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  سرفہرست تین ایئر کارگو کیریئرز میں سے ایک بن گیا ہے

2012490
ماہ مئی میں ٹرکش کارگو عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر

ترک ہوائی فرم کے  ایئر کارگو برانڈ ٹرکش کارگو  نے ماہ  مئی میں دنیا کے معروف ایئر کارگو کیریئرز میں تیسرے نمبر پر  جگہ پائی ہے۔

THY پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن IATA کی طرف سے شائع ہونے والے ماہانہ اعداد و شمار کو مد نظر رکھنے سے  اس چیز کا مشاہدہ ہو اہے کہ ٹرکش  کارگو، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں پانچویں نمبر پر تھا، مئی 2023 میں  امریکہ، یورپ اور مشرق بعید کے بڑے  بڑے برانڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے  سرفہرست تین ایئر کارگو کیریئرز میں سے ایک بن گیا ہے۔

ہوائی کارگو وزن  کو  طے کردہ فاصلے کے ساتھ  ضرب دے کر حاصل کردہ ایف ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق  ٹرکش کارگو نے پچھلے مہینے کے مقابلے میں اس میں  17 فیصد اضافہ کیا ہے ، جس سے اس کا مارکیٹ شیئر 4.7 فیصد سے بڑھ کر 5.4 فیصد ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں