ترکیہ: خلیجی ممالک کے لئے برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

مئی کے مہینے میں خلیجی ممالک کے لئے ترکیہ کی برآمدات 29 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

1998136
ترکیہ: خلیجی ممالک کے لئے برآمدات میں 29 فیصد اضافہ

رواں سال ماہ مئی میں خلیجی ممالک کے لئے ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال  کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 29 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکیہ برآمداتی اسمبلی TIM کے جاری کردہ اعدا و شمار کے مطابق مئی کے مہینے میں ترکیہ کی برآمدات 2022 کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 14،4 فیصد اضافے کے ساتھ 21،7 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

مذکورہ دورانیے میں ترکیہ کی خلیجی ممالک کے لئے برآمدات  29 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 69 کروڑ  10 لاکھ ڈالر  رہی ہیں۔

اسی مہینے میں ترکیہ نے عراق کو 81 کروڑ 71 لاکھ، متحدہ عرب امارات کو 36 کروڑ، سعودی عرب کو 16 کروڑ 60 لاکھ ، ایران کو 2 کروڑ 60 لاکھ، قطر کو 5 کروڑ 50 لاکھ، کویت کو 4 کروڑ 60 لاکھ ، عمان کو 2 کروڑ 40 لاکھ اور بحرین کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ شرح کے اعتبار سے سعودی عرب کے لئے برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

سعودی  عرب کو برآمد کی گئی مصنوعات میں قالین، ایران  کے لئے برآمدات میں کیمیائی مادّے، قطر کے لئے فرنیچر، کاغذ اور جنگلی مصنوعات، کویت کے لئے تیار ملبوسات، بحرین اور عمان کے لئے کیمیائی مادّے سر فہرست رہے ہیں۔

عراق کو جس سیکٹر میں سب سے زیادہ برآمدات کی گئیں ان میں اناج، چنے، دالیں اور روغنی بیج نمایاں ہیں۔



متعللقہ خبریں