چین کے مقامی مسافر بردار طیارے کی پہلی کامیاب تجارتی پرواز
چین کے پہلے مقامی مسافر بردار طیارے "C919" نے شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پہلی تجارتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

چین کے پہلے مقامی مسافر بردار طیارے "C919" نے شنگھائی اور بیجنگ کے درمیان پہلی تجارتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
شین خوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کے 'سی919' مسافر بردار طیارے نے 128 مسافروں کے ساتھ صبح کے وقت شنگھائی ہوگچیاو ایئر پورٹ سے پرواز کی اور 2 گھنٹے کے سفر کے بعد بیجنگ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر اُترا۔
"ایم یو 9191" نمبر کی پرواز کے ساتھ یہ پرواز چین کے مقامی تجارتی اور درمیانی مسافت کے طیارے "سی919" کی پہلی تجارتی پرواز تھی۔
سرکاری چائنہ تجارتی طیارہ کمپنی COMAC کا تیار کردہ یہ طیارہ بوئینگ 737 اور ایئر بس 320 ماڈل کے مسافر طیاروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
طیارے نے پہلی تجرباتی پرواز 14 مئی 2022 میں کی، 30 ستمبر 2022 میں اسے پرواز کے لئے موزونیت سرٹیفکیٹ دیا گیا اور 30 نومبر 2022 کو طیارے کی باقاعدہ پیداوار کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔
چائنہ ایسٹرن ایئر لائن نے مارچ 2021 میںCOMAC کے ساتھ 99 ملین ڈالر فی طیارہ قیمت پر طیارے کی خرید کا سمجھوتہ کیا اور 9 دسمبر 2022 کو پہلا "سی 919" طیارہ خرید لیا تھا۔
چائنہ ایسٹرن ایئر لائن، "سی919" کو شنگھائی سے بیجنگ، گوانگجو، سنجن اور چنگدو شہروں کے لئے پروازوں میں استعمال کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔
ناقدین کے مطابق سول ایوی ایشن سیکٹر میں درمیانی مسافت کا طیارہ مارکیٹ میں لا کر چین، امریکہ کی بوئینگ اور یورپ کی ایئر بس کمپنیوں کا حریف بن گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

روس کے خلاف سو نئی امریکی پابندیوں کا اعلان
امریکی امور خزانہ نے یوکرین کے خلاف جنگ کی پاداش میں روس پر سو کے قریب نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے