ترکیہ سے بائراکتار ٹی بی۔2 ڈرون خریدنے والے ممالک میں ایک اور کا اضافہ

ترکیہ کا دیرینہ دوست 'رومانیہ' بھی 'بائراکتارٹی بی۔2 ' کے خریدار ممالک میں شامل ہو گیا ہے: حلوق بائراکتار

1979658
ترکیہ سے بائراکتار ٹی بی۔2 ڈرون خریدنے والے ممالک میں ایک اور کا اضافہ

ترکیہ کا غیر مسلح ڈرون طیارہ 'بائراکتار TB2 ' ایک اور ملک کو برآمد کیا جا رہا ہے۔

ترکیہ کی دفاعی کمپنی بائکار کے ڈائریکٹر جنرل حلوق بائراکتار نے جاری کردہ ٹویٹ میں 'بائراکتار ٹی بی ۔2' کی رومانیہ کے ہاتھ فروخت  کا اعلان کیا ہے۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترکیہ کے ساتھ دیرینہ اور دو طرفہ اعتماد کی بنیاد پر قائم روابط کا حامل ملک رومانیہ بھی 'بائراکتارٹی بی۔2 ' کو اپنی انوینٹری میں لینے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔#BayraktarTB2  ڈرون طیاروں کی برآمد کے لئے اس وقت تک ہم 28 ممالک کے ساتھ سمجھوتے کر چکے ہیں۔ بحیثیت بائکار کمپنی کے اس وقت ہمیں یورپی یونین کے رکن 2 ممالک اور نیٹو کے رکن 3 ممالک کے ہاتھ  برآمدات کرنے کا فخر حاصل ہے"۔

ڈائریکٹر جنرل حلوق بائراکتار نے کہا ہے کہ ہماری ملّی ٹیکنالوجی خود ہمارے اپنے ملک کی اور دوست اور برادر ممالک کی کُلّی خودمختاری  کی ٹھوس ترین ضمانت ہے۔ حالیہ برآمد کے ساتھ ترکیہ اور رومانیہ کے باہمی روابط مزید تقویت حاصل کریں گے۔ ہم مشترکہ مستقبل کی خاطر مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے"۔



متعللقہ خبریں