غیر دوست ممالک کے اثاثے ضبط کیے جائیں: پوتین

اس فیصلے میں امریکہ سمیت دیگر غیر دوست ممالک شامل ہیں جس کے لیے روس کی وفاقی ایجنسی برائے قومی ملکیت  و اثاثہ جات کو ذمے داری دی گئی ہے

1979634
غیر دوست ممالک کے اثاثے ضبط کیے جائیں: پوتین

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے غیر دوست ممالک کے اثاثوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 پوتین نے بیرونی ممالک میں روسی اثاثوں  کو ضبط کرنے کے جواب میں یہ فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے میں امریکہ سمیت دیگر غیر دوست ممالک شامل ہیں جس کے لیے روس کی وفاقی ایجنسی برائے قومی ملکیت  و اثاثہ جات کو ذمے داری دی گئی ہے۔

 اس فیصلے میں جرمن ینی پر اور فینیش فورٹم کمپنیوں کے اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں ۔

 روس میں یونی پر کے پانچ جیو تھرمل ری ایکٹرز اور فورٹم کے سات جیو تھرمل  سمیت بجلی پیدا کرنے والی دیگر تنصیبات بھی شامل ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں