ترکیہ: تیار ملبوسات کی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ  تک پہنچ گئیں

جنوری۔مارچ 2023 میں تیار ملبوسات کے سیکٹر میں ترکیہ کی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ  تک پہنچ گئی ہیں: ترکیہ برآمداتی اسمبلی

1974369
ترکیہ: تیار ملبوسات کی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ  تک پہنچ گئیں

رواں سال کی پہلی تہائی میں تیار ملبوسات کے سیکٹر میں ترکیہ کی برآمدات 5 ارب 20 کروڑ  تک پہنچ گئی ہیں۔

ترکیہ برآمداتی اسمبلی کے اعداد و شمار  کے مطابق مارچ کے مہینے میں ترکیہ کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 4،4 فیصد اضافے کے ساتھ 23 ارب 60 کروڑ ڈالر  رہیں جو اس وقت تک کی بلند ترین شرح ہے۔

ڈیٹا کی رُو سے جنوری۔ مارچ 2023 کی برآمدات گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 2،5 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ارب 60 کروڑ ڈالر  تک اور سالانہ برآمداتی قدر 2 کھرب55 ارب 70 کروڑ ڈالر  تک پہنچ گئی ہے۔

تیار ملبوسات کے سیکٹر میں جنوری۔مارچ 2023 میں 5 ارب 20 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔

تیار ملبوسات کے سیکٹر نے مذکورہ دورانیے میں جرمنی کو 86 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی، اسپین کو 60 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور ہالینڈ کو 41 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔



متعللقہ خبریں