ترکیہ میں ملازمت کرنے والی خواتین کی شرح 30.4 فیصد تک بڑھ گئی

ترقی یافتہ ترغیبی میکانزم اور اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے خواتین کی ملازمت کی شرح میں گزشتہ برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے

1964793
ترکیہ میں ملازمت کرنے والی خواتین کی شرح 30.4 فیصد تک بڑھ گئی

ترکیہ میں خواتین کی ملازمت کی شرح گزشتہ سال 30.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ترکیہ کے ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں ملک میں 15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد میں بے روزگاری کی شرح 10.4 فیصد تھی۔ یہ شرح مردوں کے لیے 8.9 فیصد اور خواتین کے لیے 13.4 فیصد بتائی گئی۔ اسی عرصے میں جب کہ ملک میں روزگار کی شرح 47.5 فیصد تھی، یہ شرح مردوں کے لیے 65 فیصد اور خواتین کے لیے 30.4 فیصد  ریکارڈ کی گئی۔

یہ دیکھا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ترغیبی میکانزم اور اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے خواتین کی ملازمت کی شرح میں گزشتہ برسوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کی ملازمت کی شرح، جو 2005 میں 19.4 فیصد تھی 2022 میں بڑھ کر 30.4 فیصد ہو گئی، جو کہ ترکیہ کی تاریخ  میں  اب تک کی بلند ترین سطح  ہے۔

ترکی میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد 2005 میں 4 لاکھ 773 ہزار تھی جو 2022 میں 9 لاکھ 935 ہزار تک پہنچ گئی۔ اس طرح 2005-2022 کے عرصے میں ملک میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں