امریکی ریزرو بینک نے سود کی شرح بڑھا دی، شرح 4٫75 تا 5 فیصد ہو گئی

امریکی وفاقی ریزرو نے گزشتہ روز سود کی شرح میں0.25 فی صد بڑھا دی ہے جو کہ اب 4٫75 تا5 فیصد کے درمیان  سولہ سال بعد تاریخ کی بلند ترین سود کی شرح ہے

1963975
امریکی ریزرو بینک نے سود کی شرح بڑھا دی، شرح 4٫75 تا 5 فیصد ہو گئی

امریکی وفاقی ریزرو نے گزشتہ روز سود کی شرح میں0.25 فی صد بڑھا دی ہے جو کہ اب 4٫75 تا5 فیصد کے درمیان  سولہ سال بعد تاریخ کی بلند ترین سود کی شرح ہے ۔

معاشی ماہرین کے مطابق، امریکہ میں شرحِ سود بڑھنے کے عالمی معیشت پر اثرات مرتب ہوں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے حال ہی میں دو امریکی بینکوں کے دیوالیہ ہونے کے بعد مستقبل میں شرحِ سود میں مزید اضافےکا امکان کم ہے۔

وفاقی ریزرو کے چیئرمین جیروم پاؤل نے سرمایہ کاروں کو بینک کاری نظام کے استحکام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حال ہی میں دیوالیہ ہونے والے امریکہ کے سلیکون ویلی بینک کی انتظامیہ معاملات سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بینک کے دیوالیہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ امریکی بینکنگ کے نظام میں بڑے پیمانے پر کمزوری موجود ہے۔

امریکہ کی وفاقی اوپن مارکیٹ کمیٹی پالیسی کے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ کا بینکنگ نظام مستحکم ہے۔



متعللقہ خبریں