فرانس: حکومت کی پینشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر ہڑتالیں

اس ہڑتال کی وجہ سے ٹرینیں، پروازیں، اسکول اور اسپتال میں معمول کی سروس متاثر ہوئی ہیں جبکہ اس موقع پر لاکھوں افراد پیرس اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آئے

1935501
فرانس: حکومت کی پینشن اصلاحات کے خلاف ملک گیر ہڑتالیں

فرانس میں  صدرامانویل ماکروں کی جانب سے پنشن اصلاحات کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال جاری ہے۔

اس ہڑتال کی وجہ سے ٹرینیں، پروازیں، اسکول اور اسپتال میں معمول کی سروس متاثر ہوئی ہیں جبکہ اس موقع پر لاکھوں افراد پیرس اور دیگر شہروں کی سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آئے۔ 

اس حوالے کی جانے والی پولز سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانسیسیوں کی اکثریت صدر کی پنشن اصلاحات کے خلاف ہے۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہڑتالوں کی عوامی حمایت کو برقرار رکھنا یونینوں کے یو ٹرن پر مجبور ہونے کے امکانات کے لیے اہم ہوگا۔

لگ بھگ تین  سال قبل آخری بار جب صدر ماکروں نے پنشن کے نظام کو تبدیل کرنا چاہا تو اس وقت موسم سرما کے باوجود فرانس نے 1968 کے بعد اپنی سب سے بڑی ہڑتالیں دیکھیں۔

تاہم ،کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ صدر ماکروں کی حکومت کو اپنے منصوبے کو پس پشت ڈالنا پڑا تھا البتہ صدر ماکروں نے اپریل 2022 میں ان اصلاحات کو دوبارہ متعارف کرانے کا وعدہ کرکے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

اب ان کی حکومت اس ماہ کے شروع میں اصلاحات پارلیمان  میں پیش کیں، جہاں  حزب اختلاف پہلے سے بھی زیادہ بڑی دکھائی دیتی ہے۔

 فرانس کی سب سے بڑی اور زیادہ اعتدال پسند یونین سی ایف ڈی ٹی بھی ہڑتال میں شامل ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں