گذشتہ سال ہمارے پیٹرول سیکٹر کی پیداوار اور برآمدات 2،5 ٹریلین روبل رہی ہیں: نوواک

پابندیوں کے باوجود 2022 میں روس کی پیٹرول سیکٹر سے حاصل کردہ آمدنی 28 فیصد اضافے کے ساتھ 2،5 ٹریلین روبل ریکارڈ کی گئی ہے: نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک

1933230
گذشتہ سال ہمارے پیٹرول سیکٹر کی پیداوار اور برآمدات 2،5 ٹریلین روبل رہی ہیں: نوواک

روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ 2022 میں روس کی پیٹرول کی پیداوار اور برآمد سے حاصل کردہ آمدنی 28 فیصد اضافے کے ساتھ 2،5 ٹریلین روبل ریکارڈ کی گئی ہے"۔

الیگزینڈر نوواک نے دارالحکومت ماسکو میں سرکاری حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں سال 2022 کے دوران روس کے انرجی سیکٹر کے  پیداواری و برآمداتی اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

نوواک نے کہا ہے کہ غیر دوستانہ ممالک کی عائدہ کردہ پابندیوں کے باوجود روس پیٹرول سیکٹر نے  2022  کو موئثر شکل میں مکمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ہم نے 535 ملین ٹن پیٹرول پیدا کیا۔ یہ پیداوار 2021 کے مقابلے میں 10 ملین ٹن یعنی 2 فیصد زیادہ تھی۔ پیٹرول کی برآمد بھی 2021 کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ رہی ہے۔

نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ ہماری، پیٹرول اور قدرتی گیس کے سیکٹر سے حاصل کردہ ،بجٹ آمدنی 2022 میں 28 فیصد اضافے کے ساتھ 2،5 ٹریلین روبل  ،تقریباً 37 بلین ڈالر، تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں