البانیہ ترک ڈرونز بائراکتر ٹی بی ٹو خریدے گا

ایدی راما نے کہا کہ ڈرونز کی خرید سے البانوی مسلح افواج اور بائے کار کے درمیان تعاون کے نئے ابواب کھولنے میں مدد ملےگی ابتدائی طور پر خریدے گئے تین عدد ڈرونز کی مدد سے ہمیں اپنی ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی

1921595
البانیہ ترک ڈرونز بائراکتر ٹی بی ٹو خریدے گا
bayraktar tb2 siha.jpg
arnavutluk tb2 siha anlasma.jpg

 البانیہ اور ترکیہ کے درمیان  اسٹریٹیجک تعاون کے تحت بائراکتر ٹی بی ٹو ڈرونز کی خرید کا معاہدے طے پا گیا ہے۔

 حکومت البانیہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ  یہ معاہدہ تقریب ترانہ میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم ایدی راما،وزیر دفاع نیکو پیلیشی ،ترک سفیر طیار کاغان اور بائے کار کے جنرل مینیجر حالوق بائراکتر نے شرکت کی ۔

 اس موقع پر وزیر اعظم ایدی راما  نے  اپنے خطاب میں کہا کہ  اس ساری پیش رفت کو تکمیل تک پہنچانے پر میں صدر ایردوان  کا مشکور ہوں،دونوں ملکوں کے مابین تعلقات فروغ پا رہے ہیں،جمہوریہ ترکیہ اور صدر ایردوان کے ہمراہ نیٹو میں بھی ہم ایک ہی صف میں شامل ہیں جو کہ باعث فخر ہے، ترکیہ کے ساتھ  ہمارے اسٹریٹیجک تعلقات موجود ہیں جبکہ آج  ہمارےلیے ایک اہم اور خوشگوار دن ہے۔

البانوی وزیراعظم نے کہا کہ ڈرونز کی خرید کا معاہدہ البانوی مسلح افواج اور بائے کار کے درمیان تعاون کے نئے ابواب کھولنے میں بھی مدد دے گا،بائے کار البانیہ میں تعمیر شدہ نیٹو کے نئے فوجی اڈے پر جدید ٹیکنولوجی سے لیس نظام کے تربیتی پروگرام کی بھی نگرانی کرے گا اس کے علاوہ ابتدائی طور پر خریدے گئے تین عدد بائراکتر ڈرونز کی مدد سے ہمیں اپنی ملکی سلامتی کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

بائے کار کے جنرل مینیجر حالوق بائراکتر نے بھی  کہا کہ  جدید ٹیکنولوجی کا استعمال دونوں ملکوں کے درمیان  ایک نئے دور کے آغاز کا سبب بنے گا،ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ڈرونز البانیہ کی ملکی سلامتی کو مزید بہتر بنانے میں معاون ہونگے۔

 

 

 

  



متعللقہ خبریں