یورپی یونین نے روس سے کوئلے کی درآمدات مکمل طور پر روک دیں

روس کے خلاف یورپی یونین کی توانائی کی پابندیوں میں سے پہلی کوئلے کی خریداری پر پابندی تھی

1866061
یورپی یونین نے روس سے کوئلے کی درآمدات مکمل طور پر روک دیں

یورپی یونین کا روس سے کوئلے کی درآمدات  پر پابندی کے فیصلے پر  آج سے اطلاق شروع ہو گیا ہے۔

یورپی یونین کے ممالک کی جانب سےماہ  اپریل میں  منظوری  دیا گیا  روس سے کوئلے کی درآمدات پر پابندیوں کا پیکج ، عبوری مدت کے اختتام کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔

اس طرح، ہر سال 8 بلین یورو مالیت کے کوئلے اور روس سے برآمد  کیے جانے والے ٹھوس فوسل ایندھن کی یورپی یونین میں خریداری، درآمد یا منتقلی ممنوع  قرار دے دی گئی ہے۔

روس کے خلاف یورپی یونین کی توانائی کی پابندیوں میں سے پہلی کوئلے کی خریداری پر پابندی تھی۔

روس سے تیل کی درآمد پر پابندی کا نفاذ دسمبر میں متوقع ہے۔

روس یورپی یونین کے ممالک کو سب سے زیادہ کوئلہ فراہم کرنے والا ملک تھا  جو کہ  اپنی مجموعی پیداوار کے 25 فیصد کو یورپ  میں فروخت کر رہا تھا۔

یورپی یونین کے ممالک 45 فیصد کوئلے کی درآمدات اور 70 فیصد تھرمل کوئلہ روس سے  خریدتے تھے۔

روسی  وزارت توانائی کے اعداد و شمار کے مطابق  روس نے سال 2021 میں یورپی یونین کے ممالک کو 48٫7 ملین ٹن کوئلہ   برآمد کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں