ٹویوٹا موٹرز کے فاضل پرزہ جات کی درآمد میں کمی ، کارخانے 10 روز مزید بند کرنے کا اعلان

ٹویوٹا موٹرز نے  شنگھائی میں کورونا وبا کے خلاف تدابیر کے پیش نظر  فاضل پرزہ جات کی حامل کمپنیوں میں اپنی پیداوار روکنے کی مدت بڑھا دی ہے

1847502
ٹویوٹا موٹرز کے فاضل پرزہ جات کی درآمد میں کمی ، کارخانے 10 روز مزید بند کرنے کا اعلان

ٹویوٹا موٹرز نے  شنگھائی میں کورونا وبا کے خلاف تدابیر کے پیش نظر  فاضل پرزہ جات کی حامل کمپنیوں میں اپنی پیداوار روکنے کی مدت بڑھا دی ہے۔

 شنگھائی میں کورونا وبا کے پھیلاو کے سبب جاپانی موٹر ساز اداروں کی پیداواری استعداد متاثر ہو رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹویوٹا نے  آئیچی ،ایواٹا اور یاگی میں  واقع اپنے 7 کارخانوں میں 8 جولاءی تک کام بند کرنا کا اعلان کیا تھا۔

اب بتایا گیا ہے کہ آئیچی کے کارخانے میں 10 روز  تک مزید کام بند کرنے کی توسیع کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے چین سے فاضل پرزہ جات کی درآمد میں التوا بتایا گیا ہے۔

سوبارو اور ڈائی ہاٹسو کو بھی اسی قسم کی دشواری کا سامنا تھا جنہوں نے اپنی پیداواری سرگرمیوں میں وقفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں