یورپی مرکزی بینک نے آئندہ سالوں کے لئے بڑھوتی کی توقعات گرا دیں

ماہِ جولائی میں شرح سود میں 25 پوائنٹ  کا اضافہ ہو ا اور ہم ستمبر تک، افراطِ زر کے اندازوں کے مطابق شرح سود میں اضافہ کرنا جاری رکھیں گے: کرسٹین لاگارڈ

1841058
یورپی مرکزی بینک نے آئندہ سالوں کے لئے بڑھوتی کی توقعات گرا دیں

یورپی مرکزی بینک ECB کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے کہا ہے کہ بلند افراطِ زر ہر ایک کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔

لاگارڈ نے ECB انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں   افراطِ زر سے متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ افراطِ زر کی بلند شرح ہر ایک کے لئے بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ماہِ مئی میں یہ شرح یوکرین جنگ  کے اثرات  سمیت انرجی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں دوبارہ سے قابلِ ذکر پیمانے پر پہنچ  گئی ہے۔

لاگارڈ نے کہا ہے کہ "افراط زر  کا دباو  وسیع  اور شدید ہو گیا ہے۔ روس کی یوکرین کے خلاف شروع کردہ جنگ ، بّراعظم یورپ سمیت  دنیا بھر کی اقتصادیات  پر دباو ،  گلوبل تجارت  میں رخنے، خام مال کی دستیابی میں رکاوٹ اور انرجی اور کموڈٹی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی ہے۔ توانائی کی  بلند قیمتیں مختصر مدت میں اقتصادی  سرگرمیوں کو نقصان پہنچائیں گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ کل، شرح سود میں اضافے کا فیصلہ ECB انتظامی کمیٹی  کے اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔ ماہِ جولائی میں 25 پوائنٹ  کا اضافہ ہو ا اور ہم ستمبر تک، افراطِ زر کے اندازوں کے مطابق شرح سود میں اضافہ کرنا جاری رکھیں گے۔

یورپی مرکزی بینک ECB نے، یورو زون کی  2022  کے لئے بڑھوتی کی توقعات کو 3،7 سے کم کر کے 2،8 اور آئندہ سال کی توقعات کو 2،8 سے کم کر کے 2،1 کر دیا ہے۔ بینک نے 2024 میں بڑھوتی  کی توقعات کو 1،6 فیصد سے بڑھا کر 2،1 کر دیا ہے۔

بینک نے  رواں سال میں افراطِ زر کے اندازوں کو مارچ میں 5،1 فیصد سے 6،8  فیصد، آئندہ سال  کے اندازوں کو 2،1 فیصد سے 3،5  فیصد اور 2024 کے لئے 1،9 فیصد سے 2،1 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔



متعللقہ خبریں