"افغانستان میں اسکولوں کی بندش"عالمی بینک نے 600 ملین ڈالر کے 4 منصوبے روک دیئے

افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے معاملے پر عالمی بینک نے افغانستان میں 600 ملین ڈالر مالیت کے 4 منصوبوں پر کام روک دیا

1804498
"افغانستان میں اسکولوں کی بندش"عالمی بینک نے 600 ملین ڈالر کے 4 منصوبے روک دیئے

افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول کی بندش کے معاملے پر عالمی بینک نے افغانستان میں 600 ملین ڈالر مالیت کے 4 منصوبوں پر کام روک دیا۔

خبرکے مطابق، عالمی بینک نے کہا ہے کہ افغانستان میں لڑکیوں کے ہائی اسکول جانے پر پابندی پر گہری تشویش ہے۔

عالمی بینک نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کے جائزے کے بعد منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں روکے گئے 4 منصوبوں کی بحالی کب تک ہوسکے گی، فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتے طالبان حکومت کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولے جانے کے چند ہی گھنٹے بعد پھر سے بند کردیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں