ویزا اور ماسٹر کارڈ نے روس میں اپنا کام روک دیا

گزشتہ روز اعلان میں دونوں کمپنیوں نے مزید بتایا کہ وہ روس میں تمام معاملات اور لین دین روک دینے کے لیے ایجنٹوں اور شراکت داروں کے ہمراہ کام کریں گے

1790505
ویزا اور ماسٹر کارڈ نے روس میں اپنا کام روک دیا

امریکہ کی دو کمپنیوں ویزا کارڈ اور ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کے سبب وہ روس میں کام روک دیں گی۔

گزشتہ روز اعلان میں دونوں کمپنیوں نے مزید بتایا کہ وہ روس میں تمام معاملات اور لین دین روک دینے کے لیے ایجنٹوں اور شراکت داروں کے ہمراہ کام کریں گے۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ویزا اور ماسٹر کارڈ کی جانب سے روس میں کام روک دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

روس پر مغربی ممالک کی جانب سے غیر معمولی پابندیوں کے نتیجے میں روس کے مرکزی بینک کے 640 ارب ڈالر کے اثاثوں کا بہت سے حصہ منجمد ہو چکا ہے۔

روس کے کئی بینکوں کو ادائیگی کے عالمی نظام SWIFT میں کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے روسی کرنسی روبل کی قیمت میں تقریبا ایک تہائی کی کمی واقع ہوئی۔

روس میں آپریشن روک دینے والی مالیاتی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن  میں مشہور کمپنی PayPal بھی شامل ہے جس نے ہفتے کے روز اس فیصلے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب، روس کے سب سے بڑے بینک سبر بینک نے کہا ہے کہ ویزا اور ماسٹر کارڈ کے اقدامات سے روس میں جاری کیے جانے والے کارڈوں کے صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ روس میں مالیاتی معاملات مقامی قومی ادائیگی کے نظام کے ذریعے عمل میں آتے ہیں اور یہ نظام غیر ملکی ادائیگی کے نظام پر انحصار نہیں کرتا ہے۔

سال 2014 کے بعد روس نے بینکنگ پیغامات سے متعلق خصوصی نظام قائم کیا۔ یہ نظام SPFS کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے عالمی نظامSWIFT کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ اس نظام نے 2015ء میں کام شروع کیا۔

ماسٹر کارڈ کمپنی روس میں 25 سال سے کام کر رہی ہے ،اس نے رواں ہفتے اعلان میں بتایا تھا کہ روس کے کئی مالیاتی اداروں کو ماسٹر کارڈ کے نیٹ ورک میں کام کرنے سے روک دیا گیا۔



متعللقہ خبریں