ترکی کی جانب سے جرمنی کو ریکارڈ برآمدات

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق ترکی کی برآمدات 2020 کے مقابلے میں 32.9 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال 225 ارب 367.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں

1760688
ترکی کی جانب سے جرمنی کو ریکارڈ برآمدات

ترکی کی جانب سے  گزشتہ سال سب سے زیادہ برآمدات جرمنی کو  گئی ہیں ۔

ٹرکش ایکسپورٹرز اسمبلی (TIM) کے اعداد و شمار سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق ترکی کی برآمدات 2020 کے مقابلے میں 32.9 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال 225 ارب 367.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

2021 میں جرمنی کو ترکی کی برآمدات 22.9 فیصد سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 17 بلین 705.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی، جو تاریخ میں بلند ترین شرح ہے۔

غیر ملکی بترآمدات  میں   جرمنی کے بعد باترتیب برطانیہ، امریکہ ، اٹلی اور اسپین کا نمبر آتا ہے۔

2021 میں برطانیہ  کو  ترکی کی برآمدات 26.3 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 229.7 ملین ڈالر، امریکہ کو 45 فیصد اضافے کے ساتھ 12 ارب 844.7 ملین ڈالر، اٹلی کو 40.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10 ارب 660 ڈالر، اسپین کو برآمدات  فیصد اضافے کے  ساتھ   9 ارب 242 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں