آئی ایم ایف کی صدر پر بے قاعدگی کا الزام،تفتیش جاری

ادارے کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ   سن 2018 کی عالمی بینک  کی ایک رپورٹ میں چین کی پوزیشن کو بہتر بنانے پر مبنی اعداد شمار میں تبدیلی کے الزام پر تفتیشی عمل جاری ہے

1714899
آئی ایم ایف کی صدر پر بے قاعدگی کا الزام،تفتیش جاری

عالمی مالیاتی فنڈ کی صدر کرسٹالینا جیور جیوا پر لگے بے قاعدگی کے الزام کے بعد تفتیش جاری ہے۔

ادارے کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ   سن 2018 کی عالمی بینک  کی ایک رپورٹ میں چین کی پوزیشن کو بہتر بنانے پر مبنی اعداد شمار میں تبدیلی کے الزام پر تفتیشی عمل جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں قانونی فرم ولمر ہیل کے نمائندوں سے ہمارے اعلی حکام نے ملاقات بھی کی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  ادارہ  صدر جیور جیوا   پر لگے الزام کی مکمل تحقیقات کروانے کےلیے پر عزم  ہے۔

یاد رہے کہ چین کی مالی  حیثیت بہتر دکھانے پر مبنی اعداد و شمار میں تبدیلی کے لیے اپنے افسران پر دباو ڈالنے کے الزام پر صدر  جیورجیوا کے خلاف تفتیش کا حکم دیا گیا تھا جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں