برطانیہ میں ایندھن کا بحران،فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

برطانیہ بھر میں لوگوں کی طرف سے کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے ضرورت سے زیادہ پٹرول کی خریداری کے سبب زیادہ تر پٹرول اسٹیشنوں پر مزید  ایندھن د دستیاب نہیں ہے

1711442
برطانیہ میں ایندھن کا بحران،فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

برطانیہ میں ایندھن کے بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت نے فوج کو متحرک کر دیا ہے۔

برطانوی وزارت اقتصادیات کے مطابق، فوج کے ٹرک ڈرائیورز کی ایک محدود تعداد کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ بھر میں لوگوں کی طرف سے کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لیے ضرورت سے زیادہ پٹرول کی خریداری کے سبب زیادہ تر پٹرول اسٹیشنوں پر مزید  ایندھن د دستیاب نہیں ہے۔

اس افراتفری کی وجہ ٹرک ڈرائیوروں کی عدم دستیابی ہے جس کے سبب پٹرولیم کمپنیوں سے پٹرول پمپوں کو تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بریگزٹ کے بعد بہت سے یورپی ڈرائیور اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں