ترکی: تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد،روس سر فہرست

برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی  عرصے کے مقابلے میں بیس فیصد  اضافے کے  ساتھ ایک ارب تریسٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں

1691348
ترکی: تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد،روس سر فہرست

 ترکی میں  سال رواں کے سات ماہ کے دوران سب سے زیادہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمد روس  کے لیے کی گئی ہے۔

 برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ تازہ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات گزشتہ سال کے اسی  عرصے کے مقابلے میں بیس فیصد  اضافے کے  ساتھ ایک ارب تریسٹھ کروڑ اسی لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔

  ان برآمدات کا کثیر حصہ روس کے لیے رہا جو کہ  باون کروڑ اڑسٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار ڈالر  ریکارڈ کیا گیا ۔

 روس کے بعد جرمنی،رومانیہ،عراق اور یوکرین کے نام شامل رہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں