ترکی: صنعتی پیداوار میں 23.9 فیصد اضافہ

ترکی کے صنعتی پیداواری انڈیکس میں ماہِ جون میں ماہانہ سطح پر 2.3 فیصد اور سالانہ سطح پر 23.9 فیصد اضافہ

1690015
ترکی: صنعتی پیداوار میں 23.9 فیصد اضافہ

ترکی کے صنعتی پیداواری انڈیکس میں ماہِ جون میں ماہانہ سطح پر 2.3 فیصد  اور سالانہ سطح پر 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترکی محکمہ شماریات نے ماہِ جون میں صنعتی پیداواری انڈیکس کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کئےگئے اعداد و شمار کے مطابق ماہِ جون میں سیزنل ایڈجسٹڈ صنعتی پیداوار میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

صنعتی شعبے کے زیریں سیکٹروں میں معدنیات اور کان کنی کے انڈیکس میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 24.3 فیصد، پیداواری صنعتی سیکٹر میں24.8 فیصد اور بجلی، گیس، سٹیم اور ائیر کنڈینشنگ کے پیداواری و ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں 13.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیزنل ایڈجسٹڈ صنعتی پیداواری اینڈیکس میں بھی سالانہ سطح پر 23.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رواں سال کے ماہِ جون میں ماہِ مئی کے مقابلے میں سیزنل ایڈجسٹڈ صنعتی پیداوار 2.3 فیصد اور رواں سال کی دوسری تہائی میں گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 41.1 فیصد زیادہ رہی ہے۔



متعللقہ خبریں