ترکی: ماہِ مارچ میں اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ

ترکی کا اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس ماہِ مارچ کے دوران 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 98.9 فیصد تک پہنچ گیا ہے

1611920
ترکی: ماہِ مارچ میں اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس میں 3.3 فیصد اضافہ

ترکی کا اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس ماہِ مارچ کے دوران ماہانہ سطح پر 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 98.9 فیصد ہو گیا ہے۔

ترکی محکمہ شماریات کی طرف سے ماہِ مارچ کے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اعتماد کا انڈیکس فروری میں 95.8 تھا جو مارچ میں  3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 98.9 فیصد  ہو گیا ہے۔ اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس میں اضافے کی وجہ، صارف  ، رئیل، خدمات اور تھوک پرچون سیکٹروں  کے انڈیکسوں میں اضافہ ہے۔

صارف کا ٹرسٹ انڈیکس مارچ کے مہینے میں گذشتہ مہینے کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 86.7 فیصد، رئیل سیکٹر کا ٹرسٹ انڈیکس 1.4 فیصد کے اضافے سے 110.2 فیصد ، خدمات کا ٹرسٹ انڈیکس 5.1 فیصد کے اضافے سے 105.5 فیصداور تھوک پرچون کا ٹرسٹ انڈیکس 0.2 فیصد اضافے سے 109.2فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں