ارب پتی افراد 270 ملین انسانوں کو بھوک سے بچانے میں مدد کریں:عالمی خوراک پروگرام

عالمی خوراک پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے دنیا کے امیر ترین انسانوں سے اپیل کی ہے کہ فاقہ کشی کے شکار 270 ملین انسانوں کی مدد کے لیے مالی وسائل مہیا کریں بصورت دیگر ان کروڑوں انسانوں کی جانیں بچانا بہت بڑا مسئلہ ہو گا

1493324
ارب پتی افراد 270 ملین انسانوں کو بھوک سے بچانے میں مدد کریں:عالمی خوراک پروگرام

اقوام متحدہ کے ادارے عالمی خوراک پروگرام نے فاقہ کشی کے شکار ستائیس کروڑ انسانوں کی جانیں بچانے کے لیے دنیا بھر کے ارب پتی انسانوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

عالمی خوراک پروگرام کے سربراہ ڈیوڈ بیسلے نے دنیا کے امیر ترین انسانوں سے اپیل کی ہے کہ فاقہ کشی کے شکار 270 ملین انسانوں کی مدد کے لیے مالی وسائل مہیا کریں بصورت دیگر ان کروڑوں انسانوں کی جانیں بچانا بہت بڑا مسئلہ ہو گا۔

ڈیوڈ بیسلے نے کہا کہ ان کے ادارے کو ان فاقہ کش انسانوں کو ایک سال تک کھانا کھلانے کے لیے تقریباﹰ پانچ ارب ڈالر درکار ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا کے دو ہزار ارب پتی انسان مجموعی طور پر آٹھ ٹریلین ڈالر کے مالک ہیں۔



متعللقہ خبریں