"ترکی کےلیے سستا سفر" پیگاسوس کا پاکستان کےلیے پروازیں شروع کر نے کا اعلان

بتایا گیاہے کہ ترکی کی نجی فضائی کمپنی پیگاسوس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان ہفتے میں چار بار پرواز یں چلانے کا آغاز کر رہی ہے

1491115
"ترکی کےلیے سستا سفر"  پیگاسوس کا  پاکستان کےلیے پروازیں شروع کر نے کا اعلان

ترکی کی  پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے استنبول کے درمیان پروازیں آپریٹ کر گی ۔

بتایا گیاہے کہ پیگاسوس 25 ستمبر سے کراچی سے استنبول کے درمیان پرواز یں چلانے کا آغاز کر رہی ہے۔

پیگاسس کی پہلی پرواز استمبول کے صبیحہ گو کچن  ہوائی اڈے سے کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے اڑان بھرے گی۔

پیگاسوس کی پروازیں پیر ،بدھ ، جمعہ اور اتوار کو کراچی کے لے آپریٹ ہونگی اور کراچی سے استنبول کے لئے روانہ ہو نگی۔

پیگاسوس ایئرلائن کراچی سے مسافروں کو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس اور دیگر ممالک کے لیے بھی سہولیات فراہم  کرے گی۔

 دوسری جانب ،پیگاسوس ائیر لائن نے دسمبر 2020 سے ہیتھرو لندن سے براہ راست پروازیں لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں