ترکی، صنعتی پیداوار میں 8.4 فیصد سے ریکارڈ اضافہ

صنعت، تعمیرات، تجارت و سروس سیکٹرز میں ٹرن اور  ماہ جولائی میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 20.2 فیصد  زیادہ رہا ہے

1490242
ترکی، صنعتی پیداوار میں 8.4 فیصد سے ریکارڈ اضافہ

صنعتی پیداوار میں ماہ ِ جولائی میں 8.4 فیصد  کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ترک محکمہ شماریات  کے ماہ جولائی کے اعداد و شمار کے مطابق صنعتی  پیداوار میں سالانہ سطح پر 4.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

صنعت، تعمیرات، تجارت و سروس سیکٹرز میں ٹرن اور  ماہ جولائی میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 20.2 فیصد  زیادہ رہا ہے۔

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی وارانک  نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر تمام تر   مرکزی مصنوعات  کاانڈکس مثبت رہا ہے۔

عمل درآمد کردہ ریئل سیکٹر  کے جانبر ہونے کی توضیح کرتے ہوئے وزیر وارانک نے بتایا کہ  ہم سال کی تیسری سہ ماہی میں بلند سطح  کی شرح نمو کی توقع رکھتے ہیں۔

وزیر خزانہ بیرات البائراک نے بھی ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ماہ جولائی میں سالانہ سطح پر صنعتی پیداوار میں 4.4 فیصد جبکہ  پرچون شعبے میں 11.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  اسی طرح تعمیرات، تجارت اور سروس سیکٹر  میں بھی ٹرن اور انڈکس ماہ جولائی میں سالانہ طور پر 20.2 فیصد تک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کے مستقبل پر اعتماد  اور یوین رکھنے والے تمام تر پیداکنندگان کی محنت کو میں سراہتا ہوں۔



متعللقہ خبریں