پاکستان سے بلیو سٹی ہاوسنگ منصوبے کا وفد ترکی میں

ترکی میں ہمارا بہت اچھا خیر مقدم کیا گیا اور ہم کاروباری تعاون کے بارے میں بھی مثبت اقدامات کی توقع رکھتے ہیں: سعد نذیر

1485693
پاکستان سے بلیو سٹی ہاوسنگ منصوبے کا وفد ترکی میں

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں زیرِ تعمیر  میگا ہاوسنگ منصوبے  سے متعلق مذاکرات کے لئے ترکی آنے والے حکام نے ترک فرموں سے سرمایہ کاری کی اپیل کی ہے۔

"بلیو ورلڈ سٹی " منصوبے کے منتظم اعلیٰ سعد نذیر ، منصوبے کے ڈائریکٹر ارشاد اعوان اور بزنس ڈویلپمنٹ مشیر کمال آصف استنبول میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد  تاوشانلی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر  تحصیل تاوشانلی چلے گئے۔

سعد نذیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" ترکی میں ہمارا بہت اچھا خیر مقدم کیا گیا اور ہم بزنس  کےمعاملے میں تعاون کے بارے میں بھی مثبت اقدامات کی توقع رکھتے ہیں"۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں سلطان احمد جامع مسجد سے مشابہہ مسجد تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور اس کےجائزے کے لئے ترکی آئے ہیں۔ یہ مسجد اسلام آباد مین ترکی پاکستان دوستی کی بھی علامت ہو گی۔

سعد نذیر نے کہا ہے کہ ہم نے اس پروجیکٹ کے تعارفی سفیر بننے کے لئے  غازی ارتغرل کے ہیرو انگین آلتان دُزیاتان کے ساتھ  بھی سمجھوتہ کیا ہے۔

انہوں نے ترک فرموں اور سرمایہ کاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک میگا منصوبہ ہے اور ہم اس کے مکمل طور پر ترک مارکہ ہونے کے خواہش مند ہیں"۔



متعللقہ خبریں