کورونا کے باوجود ملکی معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے:وزیر خزانہ

ترک وزیر خزانہ برات البیراک نے کہا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں سامنے آئی کارکردگی سے  ترکی معاشی کساد بازاری کے کم متاثرہ  ممالک میں سے ایک ہوگا

1472105
کورونا کے باوجود ملکی معیشت صحیح راہ پر گامزن ہے:وزیر خزانہ

ترک وزیر خزانہ برات البیراک نے کہا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں سامنے آئی کارکردگی سے  ترکی معاشی کساد بازاری کے کم متاثرہ  ممالک میں سے ایک ہوگا۔

 وزیر خزانہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر کورونا  وبا  کے تحت  اقتصادی صورت حال  پر غور کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  مضبوط اقتصادی پالسییوں کی بدولت  معاشی کساد بازری سے کم متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہوگا حتی اس کی کارکردگی مثبت انداز میں سامنے آئے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جو لوگ  ترک معیشت میں کمی کی شرح کا تناسب 5 فیصد بتا ارہے ہیں وہ منہ کی کھائیں گے ،ہمیں امید ہے کہ  یہ کارکردگی منفی ایک یا منفی دو کے درمیان رہے گی  جو کہ عالمی  درجہ بندی میں بہتر مقام کی حامل ہوگی ۔

 



متعللقہ خبریں