مراکش ،ترکی سے اقتصادی وسیاسی تعلقات میں فروغ کا متمنی ہے:ایک رپورٹ

مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی MAP کی ایک رپورٹ کے مطابق،  انقرہ  اور رباط کے درمیان سیاسی و اقتصادی  شعبوں میں تعاون کے فروغ کے روشن امکانات موجود ہیں جس کے فروغ کےلیے کوششیں جاری ہیں

1459470
مراکش ،ترکی سے اقتصادی وسیاسی تعلقات میں فروغ کا متمنی ہے:ایک رپورٹ

 مراکش ،ترکی کے ساتھ اقتصادی و سیاسی شعبوں میں امید افزا تعاون کا متمنی ہے۔

مراکش کی سرکاری خبر رساں ایجنسی MAP کی ایک رپورٹ کے مطابق،  ترکی اور مراکش   کے درمیان باہمی احترام پر  استوار دیرینہ تاریخی تعلقات قائم ہیں۔

 رپورٹ میں بتایا گیا  کہ انقرہ  اور رباط کے درمیان سیاسی و اقتصادی  شعبوں میں تعاون کے فروغ کے روشن امکانات موجود ہیں جس کے فروغ کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

 رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ صدر رجب طیب ایردوان اور مراکش کے فرماں روا محمد ششم کی سربراہی میں سفارتی و تجارتی معاہدوں کے  تحت یہ تعلقات مزید فروغ ہونگے  جبکہ دونوں ملک بالخصوص براعظم ایشیا اور افریقہ کے مابین غیر روایتی اقتصادی تعلقات تک رسائی کے لیے موثر اور بہتر مستقبل پر مبنی اقتصادی روابط کو پروان چڑھانے کے  اہل ہیں۔

 علاوہ  ازیں ، تجارتی تعلقات کے شعبوں کو وسعت دینے سمیت سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں  کی صورت میں  ترکی اور مراکش کے درمیان تعلقات انتہائی ثمرآور  ثابت ہو سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں