اوپیک: پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں کمی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ

اوپیک اور اوپیک سے باہر پیٹرول کے برآمد کنندہگان نے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو گرانے سے متعلق سمجھوتے کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی

1431010
اوپیک: پیٹرول کی یومیہ پیداوار میں کمی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ

پیٹرول کے برآمد کنندگان ممالک کی تنظیم اوپیک اور اوپیک سے باہر بعض پیٹرول کے برآمد کنندہ ممالک نے ماہِ اپریل میں طے پانے والے پیٹرول کی یومیہ پیداوار کو 9.7 ملین بیرل تک گرانے سے متعلق سمجھوتے کی مدت میں ماہِ جولائی کے آخر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوپیک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک کے مئی میں پیٹرول کی پیداوار کو کم کرنے اور کورونا وائرس وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد اقتصادیات میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول کی منڈی مستحکم ہوئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال میں پیٹرول کی عالمی طلب میں گذشتہ سال کے مقابلے میں یومیہ 9 ملین بیرل کمی کی توقع ہے۔ پیٹرول کی منڈی کی بحالی کا انحصار اوپیک اور اوپیک سے باہر کے پیداواری ممالک  کے عزائم اور کوششوں پر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی اور جون میں کم مقدار میں پیداوار دینے والے اوپیک اور دیگر پیداواری ممالک نے اس کی تلافی کے لئے اگست اور ستمبر کے مہینوں میں اضافی کمی کرنے کی تجویز قبول کر لی ہے۔

اوپیک کا اگلا معمول کا اجلاس 30 نومبر کو اور اوپیک اور دیگر پیداواری ممالک کا اجلاس یکم دسمبر کو آسٹریا کے دارالحکموت ویانا میں متوقع ہے۔


ٹیگز: #اوپیک

متعللقہ خبریں