مزید لاک ڈاون سے عالمی معیشت میں زوال پذیری میں سرعت آئے گی

اب کے بعد کے دور میں ترقی یافتہ معیشتوں اور دیگر اقتصادیات میں اسکینڈی نیوین  ماڈل ایک مثال بن سکتا ہے

1395455
مزید لاک ڈاون  سے عالمی معیشت میں زوال پذیری  میں سرعت آئے گی

عالمی سطح پر پر زور طریقے سے مالی وسعت کے ریلے کی توقع کا اظہار کرنے والی تھنک ٹینک چاٹم ہاؤس کونسل کے صدر نامور برطانوی ماہرِ اقتصادیات  جم اونیل  کا کہنا ہے کہ ترکی  سمیت ترقی  کی جانب گامزن مالی منڈیا ں سرمایہ کاری کے لیے پر کشش ہیں۔

اس سے قبل برطانیہ  میں وزارت خزانہ اور گولڈمان ساچیز میں پورٹفوئے  انتظامیہ  کے صدر کے فرائض بھی ادا کرنے والے جم او نیل کے مطابق مالی رس کی بنا پر یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک میں کہیں  زیادہ  بلند سطح کی مالی وسعت  کے طریقہ کار کو اپنایا جائیگا۔

 ان کا کہنا تھا کہ تنہائی اور لاک ڈاون کے عمل میں جس قدر توسیع ہو گی اسی حد تک اقتصادی حالات ابتری کے شکار ہوں گے۔  اس کے ساتھ ذہنی صحت اور دیگر طبی مسائل بھی سامنے آسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب کے بعد کے دور میں ترقی یافتہ معیشتوں اور دیگر اقتصادیات میں اسکینڈی نیوین  ماڈل ایک مثال بن سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں