معروف امریکی جریدے "فوربز" نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قراردے دیا

کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ فوربز کے مطابق پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے

1300924
معروف امریکی جریدے "فوربز" نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قراردے دیا

معروف امریکی جریدے "فوربز" نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔پاکستان کی سرمایہ کاری کرنے والے ملکوں میں 18درجے بہتری آئی ہے،32ویں سے 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

کاروبار، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے جریدے فوربز نے پاکستان کو کاروبار کیلئے بہترین ملک قرار دیا ہے۔ فوربز کے مطابق پاکستان کا شمار ان تین ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے رواں سال مجموعی طور پر مثبت پیشرفت کی ہے اور اس حوالے سے پاکستان 32 ویں نمبر سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران خواتین کی قیادت اور سرمایہ کاری میں آسانی کے حوالے سے بھی پاکستان کے درجے میں غیرمعمولی بہتری آئی ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کا نتیجہ ہے

امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کے بارے میں نئی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اقتصادی میدان میں درست راستے پر گامزن ہے جبکہ فوربز رپورٹ کے مطابق پاکستان کو سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے اور پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے 32ویں سے 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں سے پاکستان کاروبار کے حوالے سے بہترین ملک میں تبدیل ہورہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کاروبار کے حوالہ سے پاکستان بہترین ملک ہے یہ ہم نہیں دنیا کہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا معیشت کی بہتری کیلئے درست پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجہ میں عالمی بینک کی کاروبار میں آسانیوں کے حوالہ سے رینکنگ میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں