پاکستان عالمی بینک کی کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 20 بڑے ممالک کی فہرست  میں  شامل

اس فہرست میں صرف ترقی پذیر ممالک ہی کو جگہ دی گئی ہے جنہوں نے   مختلف شعبہ جات میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے

1278703
پاکستان عالمی بینک کی کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 20 بڑے ممالک کی فہرست  میں  شامل

پاکستان عالمی بینک  کی  کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے والے دنیا کے 20 بڑے ممالک کی فہرست  میں  شامل کرلیا گیا ہے۔

اس فہرست میں صرف ترقی پذیر ممالک ہی کو جگہ دی گئی ہے جنہوں نے   مختلف شعبہ جات میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سمیت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔

اس فہرست میں مجموعی طور پر 20 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔

کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان امیر ترین ممالک میں شمار ہونے والے سعودی عرب اور قطر سے آگے ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں چین اور بھارت جیسے ممالک بحرین اور بنگلہ دیش سے بھی پیچھے ہیں۔

فہرست کے مطابق کاروباری آسانیاں پیدا کرنے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے پر پہلے نمبر پر یورو ایشیائی ملک ’آذربائیجان‘ ہے، جس نے مجموعی طور پر جائیداد کی ملکیت، عوام کو قرضے دینے اور اقلیتی سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے جیسے اقدامات کیے۔

اسی فہرست میں ’پاکستان‘ کو 14 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے اور بتایا گیا کہ پاکستان نے مجموعی طور پر 6 شعبہ جات میں اصلاحات متعارف کرائیں، جس سے لوگوں کی زندگی بہتر ہونے سمیت وہاں کاروبار کے مواقع پیدا ہوئے۔

پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک نے رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نے تعمیراتی کاموں، جائیداد کی ملکیت، بجلی کی فراہمی، سرحد پار تجارت اور عوام کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے جیسی اصلاحات متعارف کرائیں۔

رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی وجہ سے ملک میں ترقی کی راہ ہموار ہوئی اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہوا۔

اسی فہرست میں سعودی عرب، قطر، تاجکستان، ازبکستان اور زمبابوے جیسے ممالک پاکستان سے پیچھے ہیں۔



متعللقہ خبریں