ترکی: اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس میں 7.9 فیصد اضافہ

ترکی کا اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس ماہِ اگست کے دوران گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 80.7 سے بڑھ کر 87.1 تک پہنچ گیا

1259904
ترکی: اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس میں 7.9 فیصد اضافہ

ترکی کا اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس ماہِ اگست کے دوران گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 80.7 سے بڑھ کر 87.1 تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ شماریات کے ماہِ اگست سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اقتصادی ٹرسٹ انڈیکس رواں مہینے میں گذشتہ کے مقابلے میں 7.9 فیصد اضافے کے ساتھ 87.1 تک پہنچ گیا ہے۔

انڈیکس میں یہ اضافہ صارف، پیداواری صنعت، خدمات، تھوک پرچون اور تعمیراتی سیکٹر میں اضافے کا مرہون منت ہے۔

ماہِ اگست میں صارف کے ٹرسٹ انڈیکس میں 58.3 فیصد، پیداواری سیکٹر کے ٹرسٹ انڈیکس میں 102.1 فیصد، خدمات کے سیکٹر کے  ٹرسٹ انڈیکس میں 89.1 فیصد، تھوک پرچون سیکٹر کے ٹرسٹ انڈیکس میں 95 فیصد اور تعمیراتی سیکٹر کے ٹرسٹ انڈیکس میں 55.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں