چین کے ساتھ مذاکرات تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ: امریکی فرمیں چینی ٹیکنالوجی فرم ہواوی  سے ساتھ کام نہیں کریں گی، اس معاملے میں میرا فیصلہ اٹل ہے

1251136
چین کے ساتھ مذاکرات تاحال کسی نتیجے تک نہیں پہنچے، ڈونلڈ ٹرمپ

صدرِ امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے چین کے ساتھ مذاکرا ت کا سلسلہ جاری ہے تا ہم ، ہم تاحال کسی معاہدے تک نہیں پہنچے۔

ٹرمپ نے نیو یارک   روانگی سے قبل وائٹ ہاؤس  کے لان میں اخباری نمائندوں کو ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چین کے ساتھ واضح ڈائیلاگ  پر عمل درآمد کرنے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ سلسلہ مذاکرات کے منصوبہ بندی کے مطابق ماہ ستمبر میں آگے بڑھنے یا نہ بڑھنے کا  جائزہ لیں گے۔

چینی مصنوعات پر عائد کردہ اضافی ٹیکس  کی ادائیگی امریکی ٹیکس دہندگان کی جانب سے نہیں بلکہ چین کی طرف سےکیے جانے کی ضرورت کا دفاع کرنے والے ٹرمپ نے بتایا کہ بیجنگ  نے اپنی کرنسی کی قدر پر دباؤ  ڈالتے ہوئے مالی منڈی میں بھاری مقدار میں کرنسی  کو گردش میں لایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری چین حکام سے اچھے ماحول میں  بات چیت ہو رہی ہے ، تا ہم ، فی الوقت ہم  عملی طور پر ان پر عمل درآمد کے  لیے تیار نہیں، چین بعض اقدامات اٹھانے کا خواہاں  ہے مگر میں فی الحال اس کے لیے تیار نہیں ہوں۔

ٹرمپ نے علاوہ ازیں یہ بھی بتایا کہ امریکی فرمیں چینی ٹیکنالوجی فرم ہواوی کے ساتھ کام نہیں کریں گی، اس معاملے میں میرا فیصلہ اٹل ہے۔

امریکی وزارتِ خزانہ نے بروز جمعہ اپنے اعلان میں چین کو"زرمبادلہ کی ساز باز  کرنے والا ملک" اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں