امریکہ-چین تجارتی جنگ میں اضافہ،ٹرمپ کا مزید محصولات وصول کرنےکا اعلان

امریکہ- چین تجارتی جنگ گزشتہ روز  اُس وقت شدت اختیار کر گئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی مصنوعات پر 10 فی صد اضافی محصول لاگو کریں گے

1246497
امریکہ-چین تجارتی جنگ میں اضافہ،ٹرمپ کا مزید محصولات وصول کرنےکا اعلان

امریکہ- چین تجارتی جنگ گزشتہ روز  اُس وقت شدت اختیار کر گئی جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی مصنوعات پر 10 فی صد اضافی محصول لاگو کریں گے۔

 واضح رہے کہ  دو  روز قبل دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ اگلے ماہ تجارتی مذاکرات کا دور جاری رکھیں گے۔

ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تجارتی مذاکرات جاری ہیں اور یکم ستمبر کو شروع ہونے والی بات چیت کے دوران امریکہ چین سے درآمد ہونے والی باقی 300 ارب ڈالر مالیت کی اشیا اور مصنوعات پر 10 فی صد اضافی حکومتی ٹیکس عائد کرے گا مگر اس میں 250 ارب ڈالر مالیت کی وہ اشیا٫ اور مصنوعات شامل نہیں ہیں جن پر پہلے ہی 25 فی صد محصولات عائد  ہیں۔

ٹرمپ نے چین پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ امریکہ سے مزید زرعی مصنوعات خریدنے میں ناکام رہا ہے جبکہ وعدے کے باوجود چین کی جانب سے امریکہ کو نشہ آور مرکب"فینٹانل" کی فروخت بند نہیں کی گئی۔

ٹرمپ کی جانب سے یہ سرزنش ایسے میں سامنے آئی ہے جس سے ایک ہی روز قبل شنگھائی میں امریکہ اور چینی مذاکرات کاروں کا تجارتی مذاکرات کا تازہ ترین دور اختتام پذیر ہواجس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اگلا اجلاس ستمبر میں امریکہ میں منعقد ہوگا۔



متعللقہ خبریں