ترکی کے ہوٹلوں میں ابھی سے 70 فیصد تک بکنگ مکمل

ماہ نومبر میں شروع ہونے والے قبل از وقت  بکنگ کی اسکیم  بڑی بارآور ثابت ہو رہی ہے

1160132
ترکی کے ہوٹلوں میں ابھی  سے 70 فیصد تک بکنگ مکمل

 

ترکی ریکارڈ سیاحوں کی تعداد کے حصول کی راہ میں ثابت قدمی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

 ترکی  سیاحتی  ایجنسیوں کی  یونین  کے بحیرہ ایجین کے علاقے کے صدر تولگا گینجر  کا کہنا ہے کہ سیاحوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماہ نومبر میں شروع ہونے والی قبل از وقت  بکنگ کی اسکیم  بڑی بارآور ثابت ہو رہی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ بحیرہ ایجین  میں  زیادہ  تر بودرم، مارمرس اور کش ادادی کے ہوٹلوں کوترجیح  دی گئی ہے،  اس طرح علاقے کے ہوٹلوں کا 70فیصد ابھی سے بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اس  اس سیزن میں ہوٹل میں خالی جگہ تلاش کرنا تقریباً ناممکن بن جائے گا۔ امسال متوقع ریکارڈ سیاحوں کی تعداد کی جانب ہم  ثابت قدمی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔

سیاحوں کی تعداد کے حوالے سے بھی اپنی جائزہ پیش کرتے ہوئے گینجر نے  بتایا کہ" روایتی منڈی روس اور  جرمنی ایک بار پھر اس حوالے سے سرفہرست  جا رہے ہیں۔  اس کے ساتھ ساتھ یورپ بھر سے ترکی کی جانب بلندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ امسال ترکی کا شعبہ سیاحت خوب جمے گا۔

مذکورہ یونین  کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن ابراھیم خلیل نے بھی کہا  ہے کہ چار ماہ کے عرصے میں  اس  اسکیم  میں سیاحوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔  لہذا ہم نے امسال  سیاحوں کے ہدف کو 50 ملین تک بڑھا دیا ہے۔  ابتک کی بکنگ میں زیادہ تر انطالیہ کے ہوٹلوں اس کے بعد ضلع معلا کے ہوٹلوں میں دلچسپی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں