پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی امدادی پیکیج کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے قریب : اسد عمر

پیر کے روز پشاور میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اطمینان کااظہار کیا کہ عالمی ادارے نے اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس کے طریقہ کار کوآسان بنائے گی

1143173
پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی امدادی پیکیج کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے قریب : اسد عمر

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اقتصادی امدادی پیکیج کے معاہدہ پر دستخط کرنے کے قریب ہے۔پیر کے روز پشاور میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اطمینان کااظہار کیا کہ عالمی ادارے نے اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔

پیر کے روز پشاور میں ایوان صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اطمینان کااظہار کیا کہ عالمی ادارے نے اپنے موقف میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے ٹیکس کے طریقہ کار کوآسان بنائے گی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسلام آباد میں تاجروں کے لئے ابتدائی طورپر ایک آزمائشی منصوبے کا آغاز کیا جائے گا جسے بعدمیں ملک کے دیگر حصوں تک پھیلایا جائے گا۔اسد عمر نے کہا کہ ایران، افغانستان اور خطے کے دیگر ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کے وسیع امکانات ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں گیس کی دریافت سے صوبے میں سپلائی کی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا یہ صوبہ وسیع آبی وسائل سے مالا مال ہے اور ملک کی پن بجلی کی صلاحیت کا موثر استعمال ہونا چاہئے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ نے اتوار کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی ادارے کی سربراہ کرسٹین لاگارڈ اور پاکستانی وزیر اعظم کے مابین یہ ملاقات دبئی میں ہونے والی ’ورلڈ گورنمنٹ سمٹ‘ کے حاشیے میں ہوئی۔ یہ اجلاس آئی ایم ایف اور متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں منقعد ہو رہا ہے۔

 

دریں اثنا وزیرخزانہ اسدعمرنے کہاہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بارہ فیصد سے زائداضافہ دیکھاگیاہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ اس مدت کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیو ں کی جانب سے بارہ ارب ستترکروڑڈالرز کی ترسیلات زر موصول ہوئیںجس سے بیرونی کھاتہ جات میں واضح بہتری ظاہر ہوتی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے اقدامات کے بعد معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ برآمدات میں اضافہ اوردرآمدات میں کمی دیکھی گئی اور تجارتی خسارے میں ایک ارب دس کروڑ ڈالر زکمی آئی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ گزشتہ سال جولائی سے دسمبرکے دوران خدمات کے شعبے میں تجارتی خسارے میں 80کروڑڈالرزتک کمی ہوئی۔



متعللقہ خبریں