برٹش ایئر ویز نے پاکستان کےلیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے ایک عشرے سے زیادہ وقفے کے بعد جون 2019سے پاکستان سے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع ہو گئی ہے

1109576
برٹش ایئر ویز نے پاکستان کےلیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ائیر ویز نے ایک عشرے سے زیادہ وقفے کے بعد جون 2019سے پاکستان سے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برٹش ائیر ویز کے ایشیا بحرالکاہل اور مشرقِ اوسط کے لیے سیلز سربراہ رابرٹ ولیمز نے گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد اور ہیتھرو کے درمیان 2 جون سے ایک مرتبہ پھر  پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

ان کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلیں گی اور ان کے ٹکٹ آج سے فروخت کیے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں متعیّن برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے دونوں ملکوں کے درمیان برٹش ائیرویز کی پروازوں کی بحالی کو ایک اچھی خبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہمارے تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ ملے گا۔

پاکستان کی حکومت اور فوج نے بھی اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں