روس امریکی پابندیوں کے خلاف کامیاب رہا ہے، روسی افسر

حکومت نے  مائیکرواکانومک  تدابیر کے ذریعے  پابندیوں کے خلاف کامیابی سے  مقابلہ کیا ہے

1097856
روس امریکی پابندیوں کے خلاف کامیاب رہا ہے، روسی افسر

روسی وزارت خزانہ  کے  بیرونی حد بندی  واچ ڈیپارٹمنٹ کے قائمقام سربراہ دیمتری تیموفے یف  کا کہنا ہے کہ مائکرو اکانومک تدابیر کی بدولت ہم نے امریکہ کی اس ملک پر پابندیوں کے خلاف جدوجہد میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تیموفے یف  نے دارالحکومت ماسکو میں "پابندیاں اور روس: کیا لامتناہی طور پر جاری رہیں گی؟" نامی کانفرس میں امریکی پابندیوں کے روسی معیشت پر اثرات پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے  مائیکرواکانومک  تدابیر کے ذریعے  پابندیوں کے خلاف کامیابی سے  مقابلہ کیا ہے۔  فلوٹنگ زرمبادلہ کی پالیسی  بفر کا کام کر رہی ہے۔ ہمارے اندرونی و بیرونی قرضے نچلی سطح پر  ہیں اور ان میں گراوٹ کا عمل جاری ہے۔ ہم روسی مالی شعبے کے بیرونی ذرائعوں سے ممکنہ حد تک آزادانہ طور پر حرکت  کے  لیے  کوشاں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ کی پرا نی اور نئی پابندیوں کے پیش نظر ہمارے اقدامات جاری ہیں ، گو کہ ان پابندیوں کے روسی معیشت پر منفی اثرات محدود سطح کے ہیں تا ہم، ہم ہر طرح کے سنیارو کے خلاف  تیار ہیں۔

 


 



متعللقہ خبریں