جرمنی کو1 لاکھ غیرملکی انجینیئرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے: وی ڈی ای

جرمنی کی الیکٹریکل، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ کی ملکی تنظیم VDE نے کہا ہے کہ اگلے  سالوں  میں جرمنی کو 1 لاکھ تک انجینیئرز کی کمیابی کا سامنا ہو گا

1086595
جرمنی کو1 لاکھ غیرملکی انجینیئرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے: وی ڈی ای

جرمنی کی الیکٹریکل، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرنگ کی ملکی تنظیم VDE نے کہا ہے کہ جرمنی میں بہت محدود تعداد میں انجینیئرز کو تربیت دی جا رہی ہے۔

 اس تنظیم نے واضح کیا ہے کہ اگلے  سالوں  میں جرمنی کو 1 لاکھ تک انجینیئرز کی کمیابی کا سامنا ہو گا۔

 وی ڈی ای نامی تنظیم کے صدر گُنٹر کیگل نے کہا کہ ان شعبوں میں انجینیئروں کی کافی دستیابی کے لیے غیرمعمولی کوششوں کی ضرورت ہے اور ہنرمند مہاجرین کے لیے  ہجرت  کے عمل کو آسان بنانا بھی ضروری ہے۔

 کیگل نے یہ تجویز بھی دی کہ بڑی عمر کے انجینیئروں کو اپنی ملازمتوں کو جلد خیرباد کہہ دینے کے بجائے اپنی نوکریوں پر کام کرتے رہنا چاہیے۔

 کیگل نے یہ بیان اپنی تنظیم کے 125 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دیا۔



متعللقہ خبریں