مکہ سے مدینہ کا سفر دوگھنٹے میں،حرمین ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان   بن عبدالعزیز نے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان  سبک رفتار  ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا

1056837
مکہ سے مدینہ کا سفر دوگھنٹے میں،حرمین ایکسپریس کا افتتاح کر دیا گیا

سعودی فرماں روا شاہ سلمان   بن عبدالعزیز نے مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان  سبک رفتار  ٹرین سروس کا افتتاح کیا ہے جس کے بعد 450 کلومیٹر کا سفر 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طے ہوگا۔

جدہ سے ہوتے ہوئے مکہ سے مدینہ  جانے والی اس "حرمین ایکسپریس لائن " کے ذریعے  6کروڑ افراد سالانہ سفر کریں گے اور اس کا مقصد حاجیوں اور عمرہ پر آنے والے افراد کو نقل و حمل  کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس ٹرین کا باقاعدہ آغاز آئندہ پیر سے شروع ہو جائے گا۔

خبر  کے مطابق ، دونوں اطراف سے یومیہ 8 ٹرینیں چلیں گی اور سال کے آخر تک یہ تعداد 12 تک بڑھا دی جائی گی۔

سعودی وزیر مواصلات  نبی العمودی نے بتایا  کہ دونوں حرمین کے درمیان سفر مختصر اور آسان ہو جائے گا اس منصوبے سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ حج اور عمرہ کے دوران مسلمان مکہ اور مدینے کے درمیان بس کے ذریعے سفر کرتے ہیں جس میں چھ گھنٹے تک لگ جاتے ہیں اب یہی سفر دو گھنٹے پر محیط ہوگا۔



متعللقہ خبریں