جاپان میں سائبر حملہ،60 ملین ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی چوری
جاپان میں ایک سائبر حملے کے نتیجے میں60 ملین ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کو چوری کر لیا گیا
1053371
جاپان میں ایک سائبر حملے کے نتیجے میں بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسی کی ایک بڑی مقدار چوری کر لی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کے اس واقعے میں 60 ملین ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کو چوری کر لیا گیا۔
ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کے استعمال کے حوالے سے جاپان ایک اہم ملک ہے جہاں 50 ہزار سے زائد دوکانیں اس کرنسی کو قبول کرتی ہیں۔