ترک ۔ جاپانی بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس

ماہ جون کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 227 جاپانی فرمیں سرگرم عمل ہیں، ہم اس تعداد کو  مزید آگے بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں

1052818
ترک ۔ جاپانی بزنس کونسل کا مشترکہ اجلاس

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک  کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ فری ٹرید کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

وارانک نے استنبول میں خارجہ اقتصادی تعلقات کمیٹی کے زیر ِ اہتمام 24 ویں ترکی۔جاپان بزنس کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب  میں کہا کہ ترکی اور جاپان کے مابین  انتہائی قدیم دوستی کے روابط موجود ہیں۔

اس دوستی کے بین الامملکتی تعاون پالیسیوں اور کاروباری  دنیا کی مشترکہ کوششوں کی  بدولت طاقت حاصل کرنے  کے عمل کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے وارانک نے بتایا کہ جاپانی فرمیں ایک طویل عرصے سے  پیداوار، برآمدات و روزگار کے حوالے سے اہم سطح کی خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ جون کے اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں 227 جاپانی فرمیں سرگرم عمل ہیں، ہم اس تعداد کو  مزید آگے بڑھانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں