چینی درآمدات مشکل میں ،امریکہ نےمزید ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا

صدر ٹرمپ نے امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ چین سے آنے والی مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا پر مجوزہ  ٹیکس  10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے

1024470
چینی درآمدات مشکل میں ،امریکہ نےمزید ٹیکس لگانے کا عندیہ دے دیا

امریکہ نے مزید 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر مجوزہ  ٹیکس بڑھانے کی تیاری شروع کردی ہے ۔

صدر ٹرمپ نے امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ چین سے آنے والی مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا پر مجوزہ  ٹیکس  10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا جائے۔

 تجارتی امور کے  نمائندہ رابرٹ لائٹ ہائزر کا کہنا ہے کہ چین کوجو مخصوص تبدیلیاں کرنی چاہئیں اس پرہماراموقف واضح ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ چین نے اپنا رویہ بدلنے کی بجائے غیرقانونی جوابی اقدامات کئے جو امریکی  مزدوروں ، کاشتکاروں اور تاجروں کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ پہلے ہی 34 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد محصولات  عائد کرچکا ہے جبکہ  مزید 16 ارب ڈالرکی چینی  اشیا٫ آنے والے ہفتوں میں ہدف بن سکتی ہیں۔



متعللقہ خبریں